Total
Durood Sharif
Recited by 18,335,158,753 times.
Hits : 5,505,175
|
Gosha-e-Durood - گوشہ درود کا تعمیراتی کام شروع
| گوشہ درود کا تعمیراتی کام شروع |
|
رپورٹ : ایم ایس پاکستانی
مورخہ 5 جولائی صبح 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہء درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کے
تہہ خانہ کی تعمیر کا باقاعدہ طور
پر آغاز ایک دعائیہ تقریب سے ہوا۔ یہ تقریب "مینارۃ السلام" کے تہہ خانہ
میں منعقد کی گئی۔ جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، کرنل (ر) محمد احمد،
بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان، گوشہء درود کے امیر الحاج محمد سلیم قادری، جی ایم ملک، ڈاکٹر شاہد محمود، جاوید اقبال قادری،
حاجی محمد ریاض، عاقل ملک، حاجی محمد سلیم قادری، شمیم احمد نمبردار، سید فرحت حسین شاہ،
دیگر مرکزی قائدین تحریک اور جملہ سٹاف کے علاوہ گوشہ درود کے گوشہ نشین نے بھی
شرکت کی۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کی سعادت قاری اللہ بخش نقشبندی نے
حاصل کی۔ نظامت شماریات کے سرفراز احمد خان نے نعت شریف پڑھی۔ نعت کے ساتھ یہاں گوشہ
درود کے منتخب درود پاک کا بھی ورد کیا گیا۔ اس کے بعد اسی جگہ پر مرکزی قائدین نے
بطور صدقہ ایک بکرا ذبح کیا۔ اس تقریب میں مرکزی قائدین نے یہاں کنکریٹ سے تعمیراتی
کام کا افتتاح کیا۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین نے باری
باری اپنے ہاتھ سے کنکریٹ سے تعمیراتی کام میں حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین نے خصوصی دعا کروائی۔
تعمیراتی کام کے افتتاح کی خوشی میں شرکاء اور مرکزی سٹاف
میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
|
|