Home
About Us
Join Us
News & Events
Articles
Gosha Nasheens
Remote Users
Submit Durood
Statistics
Photo Gallery
Downloads
Write a Review
Contact Us

Total

Durood Sharif
Recited by 26,098,963,799 times.



Hits : 6,562,165

Gosha-e-Durood - گوشہ درود کے اقامتی بلاک میں پہلے فلور کی چھت مکمل ہو گئی

گوشہ درود کے اقامتی بلاک میں پہلے فلور کی چھت مکمل ہو گئی
(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے اقامتی بلاک میں پہلی منزل کی چھت مکمل ہو گئی ہے۔ مرکزی سیل سنٹر کے ساتھ بننے والی اس عمارت کی تعمیر گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ گوشہ نشینوں کی رہائش گاہ کے لیے بننے والے اقامتی بلاک کو زیر زمین تہہ خانہ سے شروع کیا گیا تھا۔ اب اس کے پہلے فلور کی چھت کا کام ممکل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے پر پہلے فلور کے لیے اقامتی بلاک میں پانچ سے زائد کمرے بنائے گئے ہیں اور ان میں دیگر رہائشی سہولیات بھی موجود ہیں۔ پہلے فلور کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل ہوئی ہے اس مرحلے میں پہلے فلور کے بیسمنٹ سے 15 فٹ اونچا بلاک تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی چھت کے لیے پختہ لینٹر سے کام مکمل کیا گیا ہے۔ پہلے فلور کی چھت کی تکمیل کے بعد اب اس کے اوپر دوسری منزل کے لیے تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔ گوشہ درود کا اقامتی بلاک ابتدائی طور پر دو منزلہ تعمیر کیا جائے گا۔

اقامتی بلاک کی اس تعمیر کے ساتھ گوشہ درود کے مینارۃ السلام کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ اقامتی بلاک کے ساتھ مینارۃ السلام کا تعمیراتی کام بھی بیک وقت جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں مینارۃ السلام کی چار دیواری مکمل کی گئی اور اب اس کے اوپر مینار کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مینارۃ السلام کی عمارت میں زمین سے 80 فٹ بلند ایک مینار تعمیر کیا جائے گا۔ مینار کی تعمیر کے لیے عمارت کے بالائی حصے سے گتے کی مدد سے ابتدائی کام شروع کیا گیا ہے۔

گوشہ درود کے اقامتی بلاک اور مینارۃ السلام کے ساتھ ساتھ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے بنائے گئے ہال کی تعمیر بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ گوشہ درود کے اس ہال کے فرش پر گزشتہ دنوں خوبصورت سفید ماربل کی ٹائلز لگانے کا کام شروع ہوا جو اب مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہال کے اندر جانے والی سیڑھیوں کی آرائش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ہال کے اردگرد چاروں اطراف میں موجود روشن دانوں پر دھوپ سے بچاؤ والے شیشے پہلے ہی لگا دیئے گئے ہیں۔ شیشوں کے ساتھ ہال کے ساتھ لوہے کی گرل کی ایک باڑ بھی حفاظتی طور پر لگا دی گئی ہے۔

گوشہ درود کے مختلف مراحل میں مکمل ہونے والے اس تعمیراتی کام کو پیشہ ور انجینئرز کی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے لیے مزدوروں کی ٹیم دن رات کام میں مشغول ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گاہے بگاہے خود معائنہ بھی کر رہے ہیں۔

 

         
 
Copyright © 2006 - 2012, Minhaj Internet Bureau, Lahore PK
Developed by Abdul Sattar Minhajian & Shahzad Ahmed +92(300)7903199