Total
Durood Sharif
Recited by 26,098,963,799 times.
Hits : 6,562,163
|
Gosha-e-Durood - گوشہ درود کی محفل نعت و تقریب تقسیم اسناد
| گوشہ درود کی محفل نعت و تقریب تقسیم اسناد |
|
|
(ایم ایس پاکستانی)
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کے زیراہتمام ماہانہ تقریب تقسیم اسناد اور خصوصی
محفل نعت مورخہ 10 مئی کو منعقد ہوئی۔ محفل نعت نماز عصر کے بعد شروع ہوئی اور اس کا
انعقاد گوشہ درود کی اقامت گاہ میں کیا گیا۔ اس محفل نعت میں ماہ مئی کے پہلے عشرہ
کو مکمل کرنے والے گوشہ درود کے گوشہ نشینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گوشہ درود کے امیر
الحاج محمد سلیم قادری اور خادم گوشہ درود حاجی محمد ریاض نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء
نے محفل نعت کے علاوہ یہاں مختصر قرآن خوانی بھی کی۔ نماز مغرب کے ساتھ ہی محفل نعت
میں نعت خوانی کا سلسلہ ختم ہو گیا۔
شب 9 بجے گوشہ درود کی ماہانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ گوشہ درود میں منعقد
ہونے والی اس تقریب میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس
موقع پر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے گوشہ نشینوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ آپ نے
درود و سلام کی فضیلت کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی کی۔ آپ نے کہا کہ حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم پر درور و سلام بھیجنے والے لوگ سب سے خوش قسمت انسان ہیں۔ آج کے پر
فتن دور میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو جلانے کے لیے شیخ الاسلام
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس گوشہ درود کی بنیاد رکھی۔ آج تحریک منہاج القرآن کے
زیراہتمام دنیا بھر میں حلقہ ہائے درود عام کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں پڑھے جانے
والے درود پاک اور دنیا بھر میں دورد و سلام کا نذرانہ ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو مجلس
ختم الصلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت میں بارگاہ رسالت میں پیش کیا
جاتا ہے۔ ان شاء اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کا یہ سلسلہ قیامت
تک قائم رہے گا۔
|
|