(ایم ایس پاکستانی)
مرکزی جماعت قاسمیہ فیروز اہلسنت اور پاکستان ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید فیروز قاسمی مدظلہ گزشتہ
دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ اس موقع پر ایک
وفد بھی آپ کے ساتھ تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر منہاج القرآن
علماء کونسل اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امیتاز احمد اعوان،
ڈائریکٹر شعبہ تحقیق نصاب محمد سرور صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر امورخاجہ شکیل احمد طاہر اور
دیگر مرکزی قائدین نے پیر سید فیروز شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک نشست
کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں پیر سید فیروز قاسمی کو تعارفی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع
پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امیتاز احمد اعوان
نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سربراہی میں
دنیا بھر میں قیام امن اور فروغ اسلام کے لیے کام کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد
طاہر القادری نے دور حاضر میں اسلام کو درپیش مسائل کا علمی حل پیش کیا ہے۔ آج دنیا
بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون ملک بھی
تحریک کی تنظیمات دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے لیے مسلسل مصروف عمل ہیں۔
اس موقع پر پیر سید فیروز قاسمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کاوشوں
کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا آج اسلام اور مسلم امہ کو جو مسائل در پیش ہیں ان کے
حل کے لیے شیخ الاسلام علمی سطح پر ایک جہاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے عروق
مردہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔ شیخ الاسلام کی مثبت علمی کاوشوں کے اثرات ہر طرف
دکھائی دیتے ہیں۔ گوشہ درود کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ میں اپنی نوعیت
کا یہ منفرد کام ہے جس کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سر ہے۔ انہوں
نے کہا یہ ایک روحانی انقلاب ہے جس کی بنیاد تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر رکھی
گئی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے وفد کے ہمراہ گوشہ درود میں حاضری دی اور یہاں گوشہ نشینوں کے
ساتھ کچھ وقت گزارا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا بھی آپ کو خصوصی وزٹ کرایا
گیا۔ اس دوران آپ نے مرکزی سیل سنٹر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مختلف
تصانیف کو گہری دل چسپی سے دیکھا اور اپنے لیے کچھ کتب بھی پسند کیں۔ وزٹ کے اختتام
پر آپ کی پسند کردہ کتب کے علاوہ دیگر کتب کا خصوصی تحفہ بھی آپ کو پیش کیا گیا۔