(ایم ایس پاکستانی)
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کے رہائشی بلاک میں بالائی
لینٹر کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی سیل سنٹر کے ساتھ بننے والی اس عمارت کے لینٹر
کے لیے لکڑی اور لوہے کے پلروں کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس جگہ پر ایک اقامتی
بلاک بنایا جا رہا ہے۔
اقامتی بلاک کے لینٹر کی تعمیر میں ہیوی سریئے استعمال کئے گئے ہیں۔ اس مرحلہ کو
ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد اقامتی بلاک کی چھت کی تعمیر شروع کی جائے
گی۔ دو منزلہ اقامتی بلاک میں خوبصورت، وسیع اور آرام دہ کمرے بنائے جائیں گے جہاں
گوشہ درود کے گوشہ نشین قیام کریں گے۔
گوشہ درود کے اقامتی بلاک کے ساتھ "مینارۃ السلام" کے مینار کی تعمیر بھی زور و
شور سے جاری ہے۔ زمین سے 80 فٹ بلند تعمیر ہونے والے مینار کے لیے ان دنوں زمین کے
اوپر چار دیواری کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس مرحلے میں تقریبا 20 فٹ بلند چار دیواری
کی تعمیر کر لی گئ ہے۔ اس میں محرابی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان دیواروں کی تعمیر
کے لیے مینار کے اردگرد چار بڑے محراب نما دروازے بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ان دروازوں
پر بھی لینٹر کا کام ہو رہا ہے۔
دریں اثناء گوشہ درود کے نو تممیر شدہ ہال میں بھی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ہال کی
چار دیواری کے علاوہ اس کے فرش کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ گوشہ درود کی عمارت کے
تین مختلف حصوں میں یہ تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے تعمیراتی
عملہ دن رات یہاں کام میں مصروف ہے۔ خیال ہے کہ 12 ربیع الاول تک عمارت کے ایک حصہ
کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔
تعمیراتی کام کے ساتھ مینارۃ السلام کی بنیادوں میں مٹی کی بھرتی کا کام بھی جاری
ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ میں پڑے مٹی کے بڑے ڈھیر
سے یہاں مٹی لائی جا رہی ہے۔ اس مٹی کو عمارت کی تعمیر کے تہہ خانہ کی کھدائی کے وقت
یہاں جمع کیا گیا تھا۔
مینارۃ السلام کی عمارت کے تمام امور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور
گوشہ درود کی تعمیراتی کمیٹی کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔