Total
Durood Sharif
Recited by 26,098,748,771 times.
Hits : 6,561,952
|
Gosha-e-Durood - گوشہٴ درود کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری
| گوشہٴ درود کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری |
|
رپورٹ : ایم ایس پاکستانی
تحریک منہاج القرآن کے گوشہٴ درود "مینارۃ السلام" کے تہہ خانہ کی تعمیر تیزی سے
جاری ہے۔ گزشتہ دنوں گوشہٴٴ درود کے تعمیری کام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔ اس
کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مشرقی طرف کھدائی والے حصے سے تعمیری کام شروع کیاگیا۔
اس مرحلہ میں یہ کام نہایت تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ 14 فٹ زیر زمین تہہ خانہ میں
تعمیری کام کا آغاز لوہے کے ہیوی سریوں کے لینٹر سے کیا گیا۔ اس عمارت کا نقشہ ایک
ماہر تعمیراتی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ جس کے تحت عمارت کی بنیادوں میں زلزلہ پروف میٹریل
اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کام کے لیے تحریک منہاج
القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کے دائیں جانب دیوار کو دو جگہ سے توڑ کر
راستہ بنایا گیا ہے۔ دونوں جگہوں پر کنکریٹ میڑیل بنانے والی میشنیں نصب کی گئیں ہیں۔
دوسری طرف سیکرٹریٹ کے مرکزی گیٹ سے مزدور تعمیراتی میٹریل کو کھدائی والی جگہ پر لے
جا رہے ہیں۔ تعمیراتی کام میں ابتدائی طور پر تہہ خانے کے نصف حصے پر کنکریٹ کا لینٹر
بچھایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ اس جگہ پر تہہ خانے کے اردگرد 18 فٹ آہنی سریا بھی نصب
کر دیا گیا ہے۔ عمارت کی بنیادوں کو مزید پختہ کرنے اور لچک دار بنانے کے لیے تہہ خانے
کے اردگرد چاروں طرف کنکریٹ کے ساتھ ساتھ نیلے رنگ کی فائبر شیٹ بھی استعمال کی گئی
ہے۔
تعمیراتی کام کی تیز ترین تکمیل کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے
اردگرد اینٹوں، سیمنٹ، سریا اور ریت کے بڑے بڑے ڈھیر بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ تحریک کے
مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے سڑک اور دیوار کے ساتھ ریت کے ٹرک بھی اتار دیئے گئے ہیں۔
اس جگہ کو تعمیراتی مٹیریل کے لئے خاص کر دیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں تعمیراتی
کام کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی چیف انجینئر خود کر رہے ہیں، دوسری طرف وقتاً فوقتاً یہاں
تحریک کے مرکزی قائدین بھی اس تعمیراتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس تعمیراتی کام کو
دیکھنے کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وزٹرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس یادگار تعمیری کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے مزدور اور دیگر عملہ دن رات مصروف ہے۔
توقع ہے کہ اس ہفتے میں یہ لینٹر کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔
|
|